اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ماہ مبارک کے آمد پر فرزندان توحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان ضبط نفس کی مشق کے ساتھ ساتھ اعمال صالح، دینی، انسانی وسماجی ذمہ داریوں کی تجدید و احساس کا مہینہ ہے نزول قرآن کے ان نورانی ایام میں قرآنی فکر کی طرف متوجہ ہونا شہر رمضان کے تقدس اور احترام کا معنوی طریقہ ہے آغا صاحب نے لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یٰاسین ملک اور دیگر کارکنان حریت کی گرفتاریوں ،آئے روز خانہ نظر بندیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے متنازعہ منصوبے مجموعی طور پر کشمیری عوام کے لئے سم قاتل ہے جو مستقبل میں کشمیری عوام کے لئے انتہائی پریشان کن صورت حال کا پیش خیمہ ثابت ہونگے ان منصوبوں سے متعلق ریاستی ارباب اقتدار کے بیانات صفائی میں واضح ابہام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ ایک طرف ارباب اقتدار ان منصوبوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں دوسری جانب سابقہ حکمرانوں کو ان کشمیر دشمن منصوبوں کا نقیب قرار دیکر ان منصوبوں کی تصدیق کرکے اپنا دامن جھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں انھوںنے کہا کہ حریت نوازوں کی گرفتاریاں متنازعہ منصوبوں کے خلاف عوامی رد عمل اور خدشات کا علاج نہیں۔قائدین حریت کی آئے روز خانہ نظر بندیوں اور ملک محمد یٰاسین کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کا یہ طرز عمل اس حقیقت کی غما زی کر رہا ہے کہ متنازعہ منصوبے ایک حقیقت ہے اور حریت قائدین کی گرفتاریوں سے اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲